پنجاب کے مختلف شہروں میں عید پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگردگرفتار

CTD

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار دہشتگرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاولپوراورپاک پتن میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ گرفتار دہشتگردوں میں اعظم، امجد اور منظورشامل ہیں اور ملزمان نے غیرقانونی طورپر بارڈر کراس کرکے راجستھان اورسری نگرمیں را کے نمائندوں سے ملے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد ’را ‘ کو واٹس ایپ پر اہم مقامات کے نقشے بھی بھیجتےتھے، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیزمواد او راسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی فیصل آباد نے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے