عید پر مثالی صفائی کی دوسرے اضلاع مظفرگڑھ کی تقلید کریں گے ؛ ڈپٹی کمشنر

DC mzg Qurat UL ain memon 3

عید الاضحٰی پر مظفرگڑھ میں مثالی صفائی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر پر عزم

مظفرگڑھ (امید نیوز) عید الاضحٰی کے موقع پر ضلع مظفرگڑھ میں صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈپٹی کمشنر قرۃ العین میمن کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ صفائی کرنے والے کا رتبہ بھی بڑا ہے۔
انہوں نے عید الاضحٰی پر ضلع بھر میں صفائی کے مثالی اقدامات کا عزم ظاہر کیا اور بتایا کہ بلدیاتی اداروں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تعاون سے ایک منظم لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ صفائی کے عمل کی نگرانی کے لیے ضلعی، تحصیل اور میونسپل کمیٹیوں کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عہد کیا کہ عید کے دنوں میں کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا، اور اس دوران کوئی چھٹی نہیں کرے گا، جبکہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ صفائی کے بعد چونے کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اہلکاروں کو اپنی فرائض ذمہ داری اور دیانتداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے "ستھرا پنجاب” پروگرام کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا قابل فخر انیشیٹو قرار دیتے ہوئے سینیٹری ورکرز کو اپنے کام کی قدر کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ ضلع بھر میں کہیں بھی گندگی نظر نہیں آنی چاہیے۔
ایک منفرد اقدام کے طور پر، ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ عید الاضحٰی پر تمام یونین کونسلز کے درمیان صفائی کا مقابلہ ہوگا، اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی یونین کونسلز کو نقد انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں مثالی کام ہوگا اور دوسرے اضلاع مظفرگڑھ کی تقلید کریں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ڈائیو ویسٹ منیجمنٹ کے نمائندے نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ، سی او ضلع کونسل انعم معصومہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز بھی موجود تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے