کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

earthquake-600x450

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی دس کلومیٹر اور مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں کے مکین نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے