مظفرگڑھ: اہم اور ضروری اطلاع
اہم اور ضروری اطلاع
ضلع مظفرگڑھ میں مختلف سینٹرز پر بےنظیر کفالت اور بےنظیر تعلیمی وظائف رقوم کی ادائیگی جاری ہے۔ اور خواتین اپنی امدادی رقوم کی وصولی کے دوران مندرجہ ذیل چند باتیں ذہن میں رکھیں۔
* گرمی کی شدت کی وجہ سے اپنے کمسن بچوں کو سینٹر پر ہرگز ساتھ نا لائیں۔
* اپنے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی ضرور ساتھ لائیں۔
* سینٹر پر موجود عملہ کے ساتھ مکمل بھرپور تعاون کریں۔
* دھکم پیل اور بھگدر سے اجتناب کریں، اور اپنی باری کا انتظار کریں۔
اہم نوٹ
` *جن خواتین نے اپنی نئی پہلی قسط 13500 روپے جنوری/فروری میں وصول کرلی تھی، وہ خواتین سینٹر پر ناجائیں کیونکہ انکی یہ قسط نہیں آئی انکو اگلی قسط میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔`
اسکے علاوہ وہ خواتین جن کی پہلی 13500 روپے کی قسط کسی بھی وجہ سے واپس چلی گئی تھی، انکو آئندہ قسط میں شامل کیا جائے گا، لہذا۔۔۔! اس قسم کی خواتین بھی سینٹر پر جانے سے گریز کریں۔
ہر قسم کی شکایت یا رقم میں کٹوتی کی صورت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلقہ تحصیل دفتر رجوع کریں یا شکایت نمبر 080026477 پر کال کریں۔
بشکریہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
ضلع مظفرگڑھ