عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی بات صرف بکواس ہے؛ ثمینہ پیرزادہ

samina peerzadah-600x450

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریباً تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوؤں پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت کی ہے جس کے لیے اپنے شوہر کے شانہ بشانہ رہی۔

یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی ہے جس پر ان کی ساتھی اداکاراؤں نے بھی کافی تنقید کی تھی۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا تھا کہ کمائی میں برکت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں بلکہ حلال اور حرام سے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے