مدرسہ پر آسمانی بجلی گر نے سے ایک بچہ جاں بحق،2 زخمی
امید نیوز : ینی تعلیم کے مدرسہ پر آسمانی بجلی گر گئی۔ ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا، دو افراد بجلی کی زد میں آ کر جھلس گئے۔
اٹک ضلع کے قدیمی قصبےبہادرخان میں واقع مدرسہ پرآسمانی بجلی گر گئی ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ضلع اٹک کےعلاقے بہادر خان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جاں بحق ہو گیاجبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی ٹیم نے مرنیوالے بچے12سالہ صدام کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو میں تھنڈر سٹارم کے دوران تیز ہوا کے دباؤ سے بجلی کے کئی کھمبے گرگئے ، متعدد تناور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔
بعض گھروإ کی چھتوں پر نصب سولر پینل ہوا میں اڑ گئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔بجلی بندش سے زیادہ تر علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے۔