آزاد کشمیر؛ راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید

071748459919-0-600x450

آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

امید نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے جبکہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سی ایم ایچ کے اطراف میں تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے