کراچی میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ، مزید کئی روز تک زلزلے آئیں گے، سونامی سینٹر

earthquake-600x450

کراچی:شہر قائد میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ ہوئے، سب سے زیادہ زلزلے ملیر، ڈی ایچ اے کے قرب و جوار میں آئے، ہلکے تا معتدل شدت کے زلزلے مزید کئی روز تک برقرارہ رہ سکتے ہیں، زلزلے لانڈھی فعال فالٹ لائن کے سبب آرہے ہیں۔

نیشنل سونامی سینٹر کے مطابق شہر میں اتوار سے شروع ہوئے زلزلوں کا تسلسل بدھ کو بھی برقرار رہا، اب تک شہر کے 5 مختلف مقامات پر 27 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر متعدل رہی، سب سے زیادہ زلزلے ملیر میں 11، ڈی ایچ اے میں 10، قائد آباد میں 3 جبکہ کورنگی اور گڈاپ میں ایک، ایک زلزلہ ریکارڈ ہوا،مذکورہ علاقوں میں ریکارڈ ہوئے زلزلوں کا سبب لانڈھی کا فالٹ لائن ہے۔

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری کے مطابق زیر زمین فالٹ لائن میں جمع ہونے والی توانائی کے اخراج کے نتیجے میں آئے زلزلوں کا سلسلہ فی الحال برقرار رہ سکتا ہے، توانائی کا آہستہ آہستہ اخراج بڑے زلزلوں کے جھٹکوں کے خطرات سے بچاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی ہے، کم گہرائی پر آنے کی وجہ سے زلزلوں کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے