منشیات کا مقدمہ: خصوصی عدالت نے انمول پنکی کو تمام الزامات سے بری کر دیا

news-1786623038-4174

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت (جنوبی) نے منشیات اور سہولت کاری کے مقدمات میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو دو مقدمات سے بری کر دیا۔

امید نیوز: عدالت نے سی ٹی ڈی (CTD) تھانے میں درج منشیات اور سہولت کاری سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ ملزمہ کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس یا قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کر سکا، جس پر عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر انمول پنکی کو بری کر دیا۔

امید نیوز کی اطلاعات کے مطابق، عدالت نے فریقین کے دلائل اور پیش کردہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو جاتا ہے اور موجودہ کیس میں پراسیکیوشن کا کیس سخت قانونی نقائص سے پر تھا، جس کی وجہ سے سزا سنایا جانا ممکن نہیں تھا۔

یہ انمول عرف پنکی کی قانونی جنگ میں دوسری بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل 13 August 2026 کو سیشنز کورٹ نے گزری تھانے میں درج منشیات کے 3 پرانے مقدمات میں بھی انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا تھا۔ملزمہ انمول عرف پنکی مجموعی طور پر 22 مقدمات میں سے 5 کیسز میں بری ہوچکی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے