مظفرگڑھ کا ترقیاتی انقلاب: غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

FB_IMG_1791965576741

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن اور ڈی سی عثمان طاہر جپہ کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں شہر کی بے مثال خوبصورتی اور تزئین و آرائش نے غیر ملکی سیاحوں کو مظفرگڑھ کی جانب راغب کر لیا؛ ترکیہ سے آئے سولو بائیکر مسٹر قادر کا قیام، آسٹریلوی سیاح مسٹر ولیم جیمز کی بھی آمد۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روشن ترقیاتی وژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی شبانہ روز انتھک محنت و تخلیقی قیادت کے باعث ضلع مظفرگڑھ کا شمار اب بین الاقوامی سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزلوں میں ہونے لگا ہے۔ امید نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر میں جاری گرینڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹس، شاہراہوں کی مسحور کن تزئین و آرائش اور صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت دنیا بھر سے آنے والے سیاح خصوصی طور پر مظفرگڑھ کا رخ کر رہے ہیں۔

اس شاندار پیش رفت کے تحت ترکیہ (Turkey) سے موٹر سائیکل پر بین الاقوامی سفر کرنے والے سولو بائیکر سیاح مسٹر قادر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور یہاں ایک رات قیام کیا۔ امید نیوز کے مطابق اپنے قیام کے دوران ترک سیاح نے شہر کی جدید خوبصورتی، بہترین ماحول اور پنجاب حکومت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کا بچشمِ خود مشاہدہ کیا اور انتظامی کاوشوں کی بے حد تعریف کی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ذاتی دلچسپی، مہمان نوازی اور مفت رہائشی سہولیات کے بین الاقوامی اقدام کے تحت مظفرگڑھ میں اب تک متعدد ممالک سے اہم سیاح تشریف لا چکے ہیں۔ جن میں برطانیہ (UK): محترمہ ایملی (سولو خاتون سیاح)، جرمنی (Germany): جرمن خاتون سیاحوں کا دو رکنی وفد، ایران (Iran): برادر اسلامی ملک ایران کے دو معزز سیاح،اسپین (Spain): ہسپانوی سیاح مسٹر رافیل،ترکیہ (Turkiye): سولو بائیکر مسٹر قادر شامل ہیں

اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سیاح مسٹر ولیم جیمز نے بھی مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر افس میں ڈی سی عثمان طاہر جپہ سے خاص ملاقات کی۔ آسٹریلوی سیاح نے مظفرگڑھ میں کیے گئے شاندار انتظامات، مثالی مہمان نوازی اور تاریخی ورثے کے فروغ پر انتظامیہ اور حکومتِ پنجاب کے تاریخی اقدامات کو دل کھول کر سراہا اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے