بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں

asha-bhosle

بھارت کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو سینے میں انفیکشن کےباعث ہفتے کےروزممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق انکا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔

لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہےکہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کو اداکی جائیں گی،انکی پوتی زنائی بھوسلے نے اپنےسوشل میڈیا پر انکے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر شیئر کی۔

آشا بھوسلے اردو فلموں کی مشہور و معروف گلوکارہ تھیں،اردو کےعلاوہ انہوں نے 20 بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں نغمہ سرائی کی، 12000 سے زیادہ گیت گائے،جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے، وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے