17 اپریل تک بارشیں متوقع،درجہ حرارت میں کمی کا امکان

rain-and-cloud

شہر میں ان دنوں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ کم سے کم 19 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید معتدل بنا رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 اپریل تک شہر میں بادل برسنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے اور موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے