حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امید نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مخالفت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہوسکا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔
حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کی رائے تقسیم ہے فائنل یہ ہوا کہ معاشی سرگرمیاں متاثر کرنے والا فیصلہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے۔