ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ

Trump

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہُرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنےکےخواہاں ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی کہا تھا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے