بیوی کی فیس بک پوسٹ دیکھ کر خوفزدہ شوہر کا انوکھا فیصلہ

a68732ba-8d0f-4b47-a528-ed79444ba543

بیوی کی فیس بک پوسٹ دیکھ کر خوفزدہ شوہر نے شادی کے مستقبل کے حوالے سے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک شوہر نے اپنی جان کے خوف سے بیوی کو اس کے آشنا کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

راجکمار نامی شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی کے کسی اور کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اکثر اسے دھمکی دیتی تھی کہ وہ اسے قتل کروا کر اپنے آشنا کے پاس چلی جائے گی۔

گزشتہ سال جولائی میں بیوی اسے اور چھ ماہ کے بچے کو چھوڑ کر چلی گئی تھی اور یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین کے گھر جا رہی ہے، مگر راجکمار کے مطابق وہ ایک ماہ سے اپنے آشنا کے ساتھ رہ رہی تھی۔

راجکمار نے بتایا کہ جب بھی میں اس سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کرتا تو وہ مجھ سے ثبوت مانگتی، حال ہی میں جب وہ اپنے آشنا سے فون پر بات کر رہی تھی تو میں نے اس کا فون چھین لیا، فون چیک کرنے پر مجھے کچھ قابل اعتراض تصاویر اور فیس بک پر شیئر کی گئی قتل کی کہانیاں ملیں جن کا عنوان ’سیمنٹ اور ڈرم کی کہانی‘ تھا۔

شوہر نے اسے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا اشارہ سمجھا اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ صلح صفائی کے عمل کے دوران بیوی نے صاف کہہ دیا کہ وہ راجکمار کے بجائے اپنے آشنا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے جس کے بعد راجکمار نے اسے جانے دینے کا فیصلہ کیا۔

’نیلے ڈرم اور سیمنٹ‘ کا تعلق مارچ 2025 کے اس لرزہ خیز قتل کیس سے ہے جس میں مسکان نامی خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کر دیا تھا۔

انہوں نے سوربھ کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں واقع اپنے گھر میں سیمنٹ سے بھرے ایک نیلے ڈرم میں چھپا دیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے