عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

gas-price-696x342 cng

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صارفین کو چاند رات کو گیس ملے گی جبکہ عید کے تینوں دن صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔

شیڈول کے مطابق عید کے تینوں دن رات 12 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس فراہمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چاند رات سے عید کے پہلے دن رات 12 بجے تک مسلسل گیس میسر ہوگی جبکہ عید دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12:00 بجے تک ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے