مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف

Rabia Anam

پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا گیا جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے مجھ سے شو پر یہ سوال کیا ہے۔

رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی ریسرچ کی بھی داد دی اور بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھا۔

رابعہ انعم نے کہا کہ ‘میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاؤں گی لیکن یہ سچ ہے، اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘کچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا تھا اور پھر یہ نہیں ہوسکا’۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رابعہ نے دوران شو اُس ہوسٹ کا نام نہیں بتایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے