ہفتہ وار چھٹیوں‌ میں‌ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

office-holidays-696x342

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار دفاتر میں چھٹی ہوگی۔

گریڈ 20 یا تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والوں کو دو دن کی تنخواہ کی رضاکارنہ کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت پر حکومتی اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا جس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے، حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت خصوصی کمیٹی قائم کر دی جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ کفایت شعاری کیلیے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ اس سے اقدامات کے بعد اثرات کو جانچا جا سکے گا۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو دیں، ورک فرام ہوم مؤثر بنانے کیلیے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے