پی آئی اے نے کن ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں؟
ایران اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ، کویت کی پروازیں معطل کردیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازیں کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی، سعودی عرب کی پروازیں روٹ تبدیل کرکے جاری رہیں گی۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر پروازوں سے متعلق معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔
علاوہ ازیں لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئرلائنز کی پانچ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ کراچی ایئرپورٹ پر موڑنے کے باعث ایئرپورٹ پر طیاروں کے پارک ہونے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔
مزید ڈائیورٹ کی گئی پروازوں کو پارک کیے جانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے تمام ایئرلائن آپریٹرز کو پیشگی رابطہ اور کو آرڈینیشن کی ہدایت کردی ہے، ہدایات کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔