اسرائیل کی ایران کے صدارتی محل پر حملہ،سپریم لیڈر خامنہ ای اس وقت کہاں ہیں؟

Khamenei-1-696x342

تہران: اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جارحیت کو مزید بڑھاتے ہوئے دارالحکومت تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملوں میں صدارتی محل سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای اس وقت کہاں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے ایرانی اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے وقت سپریم لیڈرخامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے، بلکہ انہیں پہلے ہی کسی انتہائی خفیہ اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن میں ایران کے کسی انتہائی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران پر اس بڑے حملے کی تاریخ اور منصوبے کا فیصلہ کئی ہفتے قبل ہی کر لیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے