شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی والد اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، سدرہ نیازی

Sara Neyazi

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی لیکن والد اس سے بھی پہلے کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ سدرہ نیازی نے ساتھی اداکار عفان وحید کے ساتھ گزشتہ رات ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔عفان وحید نے کہا کہ میں اور سدرہ نیازی اچھے دوست ہیں اور ہمارے خاندانی تعلقات ہیں۔

اداکار نے کہا کہ آج کل تو سوشل میڈیا نے بچے، جوان اور بوڑھوں سب کو انزائٹی دی ہوئی ہے اور جین زی بھی تھراپی کے لیے جارہے ہوتے ہیں۔

سدرہ نیازی نے انکشاف کیا کہ میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی، والد اس سے پہلے بھی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے انتظار کرلیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی میری کیریئر میں کبھی رکاوٹ نہیں بنی بلکہ مجھے سپورٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں تکبر، غرور کی کوئی جگہ نہیں ہے جو مجھے جانتے ہیں کہ میری زندگی میں ان الفاظ کی کوئی جگہ نہیں ہے، میری فطرت ہی ایسی ہے اپنی زندگی میں گم رہنے والی انسان ہوں۔

سدرہ نیازی نے کہا کہ اگر جوانی میں جاکر خود کو مشورہ دینا چاہوں تو کہوں گی کہ وہ ماضی ہے جو گزر گیا اس پر کیا ہی کہہ سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے