تھانہ خان گڑھ و روہیلانوالی میں سرکاری پانی کی چوری کے خلاف مقدمات

DC mzg Qurat UL ain memon 2

مظفرگڑھ: نہری پانی کی چوری کے خلاف ڈپٹی کمشنر کا دبنگ ایکشن، 27 افراد کے خلاف مقدمات درج

امید نیوز – مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئیر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر محکمہ انہار کے خلاف لاپرواہی اور نہری پانی کی چوری کے واقعات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 27 افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ خان گڑھ اور روہیلانوالی کی حدود میں ناجائز آبپاشی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری پانی کی چوری کے واقعات کی تحقیقات کے بعد یہ مقدمات درج کیے گئے۔ مقدمات کا اندراج محکمہ انہار کے سب انجینئیر کی معیت میں کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئیر قراۃ العین میمن نے واضح کیا کہ سرکاری پانی چوری کرکے حقداروں کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات پر فوری سدباب کے عمل کو یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی نہری نظام میں بہتری اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ مزید ایسے عناصر کے خلاف بھی کارروائی جاری رہے گی جو سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں نہری پانی کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اس مسئلے کے خاتمے کے لیے خصوصی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے