شالیمار ایکسپریس کا حادثہ کیوں ہوا؟حیران کن وجہ سامنے آ گئی

train

شالیمار ایکسپریس کو کل پیر کےروز پیش آئے خطرناک حادثے کی وجہ سامنے آ گئی۔

سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس سے انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ ہو گئی تھیں۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاکھاروڈ سٹیشن کے قریب ٹرین اور بی ایس ایس سی آر کے درمیان حادثہ ہوا سگنل سرخ ہونے کے باوجود ٹرین نہیں رکی جس کے بعد حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو سگنل سرخ ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن سٹیشن مین داخل ہونے کے بعد بھی ٹرین کی سپیڈ زیادہ تھی، شالیمار ایکسپریس اوورشوٹ ہونے کے باعث ستیشن پر کھڑی ٹرین سے جاٹکرائی۔ شالیمار ایکسپریس کے حادثے میں کئی بوگیاں الٹ گئیں اور پہلے سے کھڑی مال گاڑی کےکنٹینرز گرنے سے مین لائن بلاک ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت ندیم شاہ کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیئے: تہران میں بسیج کی چوکیوں اور سڑکوں پر موجود اہلکاروں پر اسرائیلی حملے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ شالیمار ایکسپریس کے ڈترائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ ریلوے حکام حیران ہین کہ ڈرائیور کے ساتھ سسٹنٹ ڈرائیور بھی غافل کیوں تھا۔ ابھی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے ساتھ کی گئی تحقیقات سامنے نہیں لائی گئیں۔ اس حادثے سے ریلوے ٹریک اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریلوےٹریفک معطل ہے۔ ٹریک کی بحالی کا کام کل ہی شروع کر دیا گیاتھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے