پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

Zulfikar Ali Bhutto

پیپلزپارٹی نے خطے کے حالات کے پیش نظر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اضلاع میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کی تقریبات ہوں گی، چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت ضلعی سطح پر منایا جائے گا۔ تمام ضلعی تنظیموں بشمول عوامی نمائندگان و ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اضلاع میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ ملک میں جاری حالات کے تناظر میں کیا ہے۔ جلسے کے بجائے ملک بھر کے تمام اضلاع میں مقامی سطح پر قرآن خوانیاں ہوں گی جن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وطن عزیز اور عوام کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کے عمل کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے