فیکٹ چیک: پاکستان نے ڈرون حملے سے متعلق افغان طالبان کے دعوؤں کا کچا چٹھا کھول دیا
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے روک لیا اور مار گرایا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے ڈرون مار گرائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق کسی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ڈرون کو مار گرانے سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کوئی قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں، افغان طالبان رجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے اور ان دہشت گرد تنظیموں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی شامل ہیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع اور رجیم کےدیگر اکاؤنٹس جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے بدنام ہیں، حال ہی میں ان اکاؤنٹس نے پاکستان کا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد دعویٰ کیا، افغان رجیم اکاؤنٹس نے پائلٹوں کو گرفتار کرنے کےبھی بے بنیاد دعوے کیے تھے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے ان اکاؤنٹس نے بعد میں شرمندگی کے ساتھ یہ دعوے حذف کیے، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔