امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کردیا
امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کردیا۔
جنوبی کوریا کی سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم تھاڈ کی منتقلی کی وڈیو بھی جاری کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے اوسان ائیربیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔
رپورٹس کے مطابق متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔