ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کر رہا ہے، امریکا نے ایران کو اپنے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا

Iran US War

امریکا نے ایران کو طویل عرصے سے اپنے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کررہا لیکن ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کررہاہے۔

مارکو روبیو نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بڑامسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار بھی کررہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہےگی، صدرٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہو۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے