پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر نہ بھولے

Trump

مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ نہ بھولے اور ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔

دوسرے دور صدارت میں پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز سے متعلق ذکر کیا وہیں دنیا میں جاری کئی جنگیں رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے 8 جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا تھائی لینڈجنگ رکوائی، میں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی۔

ن کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان نے میرے لیے کہا کہ میں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہنا تھا میں نے غزہ کی جنگ رکوائی، جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہرزندہ یرغمالی کو واپس لائے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا تمام 28 یرغمالی مردہ افراد کی لاشیں برآمد کرائیں، حماس اور اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشیں مل کر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا: ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا امریکا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے بعد ایران کو خبردار کیا تھا کہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئرہتھیارنہیں بنائےگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سےحل ہو، ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے