بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

hot-600x450

بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

تربت بھی گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر آباد سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور ژوب کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے موسم میں کچھ حد تک بہتری آنے کی توقع ہے۔

نوکنڈی، نوشکی اور تفتان میں دن کے وقت شدید گرمی اور لو چلنے کے ساتھ ساتھ رات کے وقت بوند باندی کا امکان بھی موجود ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے