خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر خیبرپختونخوا نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لے لیا۔
امید نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کیا جس کے بعد گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد گورنر کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 25 اراکین سے حلف لیا جبکہ اقلیت اور خواتین کی 9 نشستوں پر بھی اراکین نے حلف اٹھایا